ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھیما-کوریگاؤں تشدد:جگنیش میوانی نے کہا ’دلتوں پرہورہے مظالم کا جواب دیں پی ایم‘

بھیما-کوریگاؤں تشدد:جگنیش میوانی نے کہا ’دلتوں پرہورہے مظالم کا جواب دیں پی ایم‘

Sat, 06 Jan 2018 00:02:21    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھیما-کوریگاؤں تشدد میں ملزم گجرات سے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے کہا کہ دلتوں پر ہو رہے مظالم پر وزیر اعظم مودی کو جواب دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھیما-کوریگاؤں کے واقعہ کے 200سال مکمل ہونے پر پرامن طریقے سے پروگرام کیا گیا۔پی ایم مودی کو اس پورے معاملے پر جواب دینا چاہئے۔میوانی نے اس دوران خود پر لگے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات کو مکمل طور مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری تقریر سوشل میڈیا پر ہے۔اس میں کوئی بھی لفظ ایسا نہیں ہے جو اشتعال انگیز ہو۔پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے میوانی نے کہا کہ پی ایم اب تک اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ میوانی نے کہاکہ مودی جی کے پی ایم بننے کے بعد روہت ویملا، اونا، سہارنپور میں بھیم آرمی پر حملہ اور اب بھیما-کوریگاؤں کی واردات ہوئی، لیکن انہوں نے ایک بھی معاملے پر دلتوں کا ساتھ دیتے ہوئے کچھ نہیں کہا۔میوانی نے پی ایم سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ اس ملک میں دلتوں کا ظلم و ستم نہ ہو، اس کے لئے مودی جی کا کوئی کمٹمنٹ ہے یا نہیں۔ان سب واقعات سے ایک بات ذہن میں آ رہی ہے کہ دلت اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں۔میوانی نے کہا کہ گجرات میں 150 سیٹوں کا کا خواب دیکھنے والی بی جے پی کو جب اتنی کم سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔اس کی تکلیف انہیں کافی عرصے سے ہے۔انہی وجوہات سے مجھے نشانہ بنایا گیا۔جگنیش نے کہا کہ حکومت نے ان کے خلاف بچکانا الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے۔میوانی نے کہاکہ اس ملک میں اگر ایک منتخب کردہ نمائندے کو اس طرح جھوٹے کیسوں میں پھنسایا جا سکتا ہے تو عام دلت کے ساتھ کیا کیا ہوتا ہوگا۔

جگنیش میوانی نے کہا کہ وہ ریلی کے دوران نہ تو اسٹیج پر تھے اور بعد میں بھیما کوریگاؤں بھی نہیں گئے تھے۔اگلے دن مہاراشٹر میں مخالف بند بھی بلایا گیا تھا، اس کے بعد بھی وہ اس بند میں شامل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پیشے سے وکیل ہیں، ایسے میں آئین کی اہمیت سمجھتے ہیں۔میوانی نے دعوی کیا کہ انہوں نے تمام کام قانون کے دائرے میں رہ کر کیا ہے۔


Share: